پنشنرز کو دی گئی انکم ٹیکس چھوٹ سے قومی خزانے کو 78 ارب روپے نقصان کا انکشاف

ہم نیوز  |  Jul 04, 2024

پنشنرز کو دی گئی انکم ٹیکس چھوٹ سے قومی خزانہ کو 78 ارب روپے نقصان پہنچنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ایف بی آر رپورٹ کے مطابق 10سیکٹرز نے 2023 میں 459 ارب روپے کی انکم ٹیکس چھوٹ حاصل کی،فنانشل سیکٹر کو 2023 میں 115 روپے کی انکم ٹیکس چھوٹ دی گئی۔

جنوری کے بعد بجلی کی قیمتیں کم ہونگی، وفاقی وزیر توانائی

سوشل سیکیورٹی کو 2023 میں 60 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی،انرجی، کان کنی سیکٹر کو 41 ارب روپے، صحت سیکٹر کو 14 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مینوفیکچرنگ 13 اور تعلیم کو 6 ارب روپے کی چھوٹ دی گئی،2023میں جنرل آئٹمز کی مد میں 10 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More