پی ٹی آئی کا پرسوں جلسہ ہے اور اجازت آج ملی ہے،شعیب شاہین

ہم نیوز  |  Jul 04, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل کو کس مقدمے میں گرفتار کیا گیا اس کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی کیساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا پرسوں اسلام آباد میں ترنول کے مقام پر جلسہ ہے جس کی آج اجازت ملی ہے، اس جلسے کیلئے پچھلے کئی مہینوں سےانتظامیہ کےدفاترکے چکر لگا رہےتھے۔  رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ عامرمغل کو گرفتار کیا گیا مگر فی الحال ابھی تک یہ پتہ نہیں کونسے مقدمے میں انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا جمعہ صبح 6 بجے سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان

یاد رہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل کو ایک بار پھر ڈی سی آفس کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ عامر مغل کی گرفتاری کی پی ٹی آئی کے وکیل عاصم بیگ کی جانب سے تصدیق کر دی گئی تھی ۔ واضح رہے کہ مئی کے مہینے میں بھی عامر مغل کو گرفتار کیا گیا تھا۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کی 6 جولائی کو اسلام آباد میں ترنول کےمقام پر جلسے کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں، پارٹی قیادت نے صوبہ پنجاب کے تمام کارکنان کو جلسے میں شرکت کو یقینی بنانے کی اپیل کر دی۔

رہنما تحریک انصاف شوکت بسرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلام آباد میں تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی پاور شو کرنے جارہے ہیں ۔ جس کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر سے کارکنان کو شرکت کی کال دی ہے۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب کا کہنا تھا کہ بہت عرصے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کو جلسے کی اجازت ملی ہے، جلسے میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہوگا۔

ڈالر مہنگا، دیگر کرنسیوں کی قیمت میں بھی اضافہ

دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو 6 جولائی کو ترنول اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینے سے متعلق درخواست پر سماعت کی ،اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کو ترنول چوک کے پاس 6 جولائی کو جلسے کی اجازت دے دی ہے۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے این او سی جاری ہونے پر پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی درخواست نمٹا دی۔ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا تھا کہ 6 جولائی کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ کریں گے ، انہوں نے کہا تھا کہ جلسہ عمران خان کی رہائی کے لیے اور مہنگائی کے خلاف ہو گا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More