سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

ہم نیوز  |  Jul 01, 2024

ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کردیا۔

ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں غازی فارمیشن میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق سندھ میں غازی فارمیشن میں کنویں پر 1006 میٹر کی ڈرلنگ کی گئی، ابتدائی جانچ میں کنویں سے 5 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس کے ذخائر ملے ہیں۔

گندم، چاول، آئل، گھی، چینی، مشروبات، تازہ سبزیوں کے نرخوں میں کمی

ماڑی پیٹرولیم کے مطابق کنویں سے پیداواری عمل ریگولیٹری قوائد پورے ہونے کے بعد سسٹم میں شامل ہوگا۔ واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں ماڑی پیٹرولیم نے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈھرکی سے گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت کیے تھے۔

ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ تیل اور گیس کی دریافت سندھ کے شہر ڈھرکی سے ہوئی اور ابتدائی طور پر نئی دریافت سے یومیہ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس جب کہ 1040 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔

دوسری جانب آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے تیل اور گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع کرک میں واقع نشپا کنواں نمبر 4 سے گیس اور خام تیل کی پیداوار بڑھا دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نشپا کنواں نمبر 4 سے اضافی 330 بیرل یومیہ تیل اور 77 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل کی جا رہی ہے۔

او جی ڈی سی ایل نے سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

ترجمان نے بتایا کہ گیس کی اضافی پیداوار کو سوئی ناردرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔ تیل و گیس کی اضافی پیداوار سے امپورٹ بل میں 59.85 ملین ڈالر کی خاطر خواہ کمی ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More