وفاقی بجٹ کے بعد ٹیٹرا پیک دودھ کی نئی قیمتیں جاری

ہم نیوز  |  Jul 03, 2024

وفاقی بجٹ کے بعد ٹیٹراپیک دودھ کی نئی قیمتیں جاری کردی گئی ہیں۔

پاؤوالے دودھ کے ڈبے کی قیمت 75 روپے سے بڑھا کر 90 روپے ہوگئی ہے، اسی طرح ایک لیٹر دودھ کی قیمت 280 روپے سے بڑھا کر 290 روپے،ڈیڑھ لیٹر دودھ کی قیمت 390 روپے سے بڑھا کر 420 روپے کر دی گئی۔

گریڈ ایک سے 19 کی 346 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری

دوسری جانب لاہور میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دالیں بھی مہنگی ہو گئی ہیں۔

ہول سیل مارکیٹ میں دال چنےکی قیمت میں 3 ہزار روپے فی من اضافہ ہوا جس کے بعد دال چنے کی فی کلو قیمت 300 روپے تک پہنچ گئی۔

کن کن موبائل فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا؟ماڈلز کے نام جاری

دال چنا سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق 250 روپے مقرر ہے۔ہول سیل مارکیٹ میں 285 جبکہ پرچون میں 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

کالے چنا کی فی کلو سرکاری قیمت 240 ہے جبکہ ہول سیل پر 285 روپے سے زائد میں فروخت ہونے لگی ہے،دال ماش بھی 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

آئی سی سی نے نئی ٹی 20رینکنگ جاری کر دی

علاوہ ازیں  گندم کی نئی فصل آنے پر آٹے کی قیمتوں میں آنے والی کمی کے بعد اب ایک بار پھر آٹے کی قیمت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے، لاہور اور راولپنڈی ڈویژنز میں گندم کی قیمتیں بڑھتے ہی آٹے کے تھیلے کی قیمت100 روپے تک بڑھ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا لاہورمیں 1600 روپے سے بڑھ کر 1700 روپے اور راولپنڈی میں 1850 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے سے بڑھ کر 850 روپے کا ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی فضائی سفرکیلئےٹکٹوں پرٹیکسزکی شرح میں اضافہ کردیا گیا

چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ گندم کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کرناپڑا، لاہور میں گندم کی قیمت 2900 سے بڑھ کر 2950 روپے اور راولپنڈی ڈویژن میں 3050 روپے فی من ہو گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More