بھارت میں سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 42 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دریائے برہم پترا میں پانی کی سطح بلند ہونے سے آسام اور آرونا چل پردیش کے علاقوں میں سیلابی صورتِحال ہے۔
آسام اور آروناچل پردیش میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 35 اموات ہو چکی ہیں ، آسام میں سیلاب سے 19 اضلاع متاثر ہیں ، آرونا چل پردیش میں 6 جولائی تک اسکول بند کر دیئے گئے ہیں۔
سری لنکا میں بارش اور سیلاب ، 14 افراد ہلاک ، نظام زندگی مفلوج ، اسکول بند
اس کے علاوہ ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ، دوسری جانب دارالحکومت نئی دہلی میں جولائی میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔