کرکٹ آسٹریلیا پاک بھارت ٹیموں کے ہمراہ تین ملکی ٹورنامنٹ کا خواہشمند

ہم نیوز  |  Jul 03, 2024

چیف ایگزیکٹیو کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ پاک بھارت سیریز کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔

نک ہوکلے کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کرکٹ تعلقات کی بحالی میں کردار ادا کرنے پر خوشی ہوگی،پاک بھارت ٹیمیں روایتی حریف ہیں۔

آئی سی سی نے نئی ٹی 20رینکنگ جاری کر دی

آسٹریلیا پاک بھارت سیریز کی میزبانی کے لیے مکمل تعاون کرے گا،نک ہوکلے نے پاک بھارت ٹیموں کے ہمراہ تین ملکی ٹورنامنٹ کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے افغان حکومت کے موقف کی وجہ سے آسٹریلیا افغانستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ نہیں کھیلے گا۔

ڈیو ڈ ملر کا کیچ پکڑتے وقت پاؤں رسی کو نہیں چھوئے تھے، سوریا کمار یادیو

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر افغانستان کرکٹ بورڈکے ساتھ باقاعدہ بات چیت ہوئی ہے، امید ہے فریقین مستقبل میں کسی وقت ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنا دوبارہ شروع کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More