لوگ بل ادا کرنا شروع کریں بجلی سستی ہو جائے گی،خورشید شاہ

ہم نیوز  |  Jul 04, 2024

سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آپریشن عزم استحکام پر پارلیمنٹ میں بحث ہوگی،جو ملک کے مفاد میں بہتر ہوگا وہی فیصلہ کیا جائے گا۔

سکھر ہاکی کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ لوگ بل ادا کرنا شروع کریں بجلی سستی ہو جائے گی،ہم سب کو مل کر پاکستان کی بہتری کے لئے کام کرنا چاہیے۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 494ملین ڈالرز کا اضافہ

بجٹ کے بعد مہنگائی عوام پر اثر انداز ہوئی ہے،بجلی کے بلوں پر حکومت نظرثانی کرکے عوام کو ریلیف دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سکھر بیراج کے معاملے پر لیڈرشپ مجھ سے متفق ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More