پی ٹی آئی کے روپوش رہنما سامنے آنے کو تیار، تنظیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

ہم نیوز  |  Jul 14, 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے روپوش رہنما سامنے آنے کیلئے تیار ہیں، پارٹی اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔

ذرائع نے اس حوالے سے سے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی لاہور کی تنظیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے، لاہور تنظیم میں اکھاڑ پچھاڑ کیلئے کوششیں تیز کر دی گئیں ہیں، پرانے چہروں نے سیاسی منظر نامے پر واپسی کیلئے جوڑ توڑ شروع کردیاگیا ہے۔

اگست میں احتجاجی تحریک شروع کریں تو بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن ہے، شیر افضل مروت

ذرائع نے بتایاکہ تحریک انصاف پنجاب کی قیادت کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے، جس میں پی ٹی آئی لاہور کی تنظیم میں بڑی تبدیلیاں کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More