صوبائی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد جاں بحق جبکہ 80 زخمی ہوئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ رواں ماہ کے دوران صوبہ پنجاب اور سندھ میں مون سون کی بارشوں کے نتیجے میں ایمرجنسی کے حالات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے بتایا کہ حالیہ بارشوں میں لاہور، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، کوٹ ادو اور بہاولپور متاثر ہوئے ہیں۔
تعمیراتی میٹریل مہنگا ، سریا 2 لاکھ 55 ہزار روپے ٹن ہو گیا
پی ڈی ایم اے کے ترجمان محمد مظہر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جمعے کے بعد سے ہونے والے بارش کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد جاں بحق اور 80 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان بارشوں میں 40 کے لگ بھگ گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق صوبائی حکومت نے بارش سے متاثر ہونے والے افراد اور ان کے خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے شہریوں کو بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں، تاروں اور خستہ حال چھتوں سے دور رہنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے ضلعی حکام کو صورتحال کو 24 گھنٹے مانیٹر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ این ڈی ایم اے نے اپنے بیان میں کہا ہے واسا کو سرگرم رہنے اور خاص طور پر نشینی علاقوں سے پانی نکالنے کے لیے ضروری سامان تیار رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
عمران خان جناح ہاؤس جلاؤگھیراؤ سمیت 9مئی کے 12مقدمات میں گرفتار
پنجاب میں مون سون کی بارشیں 15 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے تاہم ابھی تک صوبے کے دریاوں اور نہروں میں پانی کا بہاو معمول کے مطابق ہے۔ ہنگامی حالات میں پی ڈی ایم ایک کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔