سچ ٹی وی | Jul 15, 2024
نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی یاد میں ملک کے مختلف شہروں سے8 محرم کے جلوس آج برآمد ہوں گے ۔ کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں 8 محرم الحرام کے جلوسوں کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔
کراچی میں 8 محرم کے جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والی گلیوں اور راستوں کو سیل کر دیا گیا۔ ایم اے جناح روڈ،کوریڈور3 اور صدر کے مختلف مقامات پر کنٹینر رکھ کر راستے بند کردیے گئے ہیں۔
کراچی میں آج سے 10محرم الحرام کے دوران اورنج لائن اور گرین لائن بس سروس معطل رہے گی جب کہ شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More