پی ٹی آئی پر پابندی اور3 رہنماؤں پرآرٹیکل6 لگانے سے متعلق مشاورت

ہم نیوز  |  Jul 19, 2024

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی اور3 رہنماؤں پرآرٹیکل6 لگانے سے متعلق مشاورت کی گئی، اجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔

آئی ٹی بندش :پاکستان میں بھی مائیکرو سافٹ کے صارفین متاثر ہوئے، پی ٹی اے

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری عمل اور رویوں پر یقین رکھتی ہے،پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی جماعت ہے ،ہر آئینی و قانونی فیصلے کیساتھ کھڑی ہو گی۔

اجلاس میں گفتگو کی گئی کہ تحریک انصاف کا جمہوری رویہ نہیں،تحریک انصاف اگر خود کو سیاسی جماعت کہتی ہے تو رویہ بھی سیاسی جماعت جیسا اپنانا ہوگا۔

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ،بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما مذاکرات سے متعلق پارٹی قیادت سے مشاورت کریں گے،پیپلز پارٹی کا وفد پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلے سے متعلق آگاہ کریگا۔

پیپلز پارٹی وفد میں فاروق ایچ نائیک، شیری رحمان اور نیئر بخاری شامل تھے جبکہ ن لیگ کے وفد میں اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، عرفان قادر اوراحمد چیمہ شامل تھے،اجلاس میں اٹارنی جنرل منصور اعوان نے بریفنگ دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More