نئے بجٹ اہداف میں تبدیلیاں، حکومت نے آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا

ہم نیوز  |  Jul 20, 2024

وفاقی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو نئے مالی سال کے بجٹ میں کی گئی اہم تبدیلیوں سے آگاہ کر دیا گیا۔ نان ٹیکس ریونیو میں کمی کی وجہ سے اہداف تبدیل کرنا پڑے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال حکومت کی خالص آمدن میں ایک ہزار 258 ارب روپے کمی کا امکان ہے۔ مالی خسارہ بڑھ کر 9 ہزار 758 ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔ مقامی و بیرونی قرض لے کر خسارہ پورا کیا جائے گا۔

حکومتی آمدن 10 ہزار 377 ارب سے کم ہوکر9119 ارب رہنے کا تخمینہ ہے جبکہ نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 4845 ارب سے کم کرکے 3587 ارب کر دیا گیا۔

ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمت میں کمی، ہفتہ وار رپورٹ جاری

اسٹیٹ بینک کا منافع 2500 ارب کے بجائے 1258 ارب روپے تک محدود رہے گا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی کی مد میں 1281 ارب جمع ہوں گے، رواں مالی سال حکومتی قرضوں میں 8489 ارب روپے اضافے کا تخمینہ ہے۔

پبلک ڈیبٹ بڑھ کر 79 ہزار 731 ارب ر وپے تک پہنچ جائے گا، رواں سال قرض بلحاظ جی ڈی پی کی شرح 64 فیصد رہے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More