پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 16.91 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

ہم نیوز  |  Jul 22, 2024

پاکستان کا پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 16 ارب 91 کروڑ ڈالرتک پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 6 ارب 64 کروڑ ڈالر تھا جو اب 16 ارب 91 کروڑ ڈالر ہو چکا ہے۔ گزشتہ سال ایک کروڑ 3 لاکھ 54 ہزار میٹرک ٹن پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں۔

افغان قوم احسان فراموش، کیا جرمنی واقعے کے بعد بھی میزبانی بنتی ہے؟ خواجہ آصف کا سوال

پاکستان نے گزشتہ مالی سال 5 ارب 53 کروڑ ڈالر مالیت کا 90 لاکھ 54 ہزار ٹن خام تیل درآمد کیا۔گزشتہ مالی سال 3 ارب 94 کروڑ ڈالر کی ایل این جی بھی درآمد کی گئی۔

پاکستان نے گزشتہ مالی سال تقریبا اناسی کروڑ ڈالر مالیت کی ایل پی جی بھی درآمد کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More