بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا

سچ ٹی وی  |  Jul 27, 2024

بنگلہ دیش کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا لگ گیا۔

قومی فاسٹ بولر حسن علی کہنی کی تکلیف سے نجات نہ پاسکے۔ ذرائع کے مطابق حسن علی کہنی کی انجری کے باعث کاؤنٹی کرکٹ میں مکمل میچز نہیں کھیل سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی کا واروکشائر کاؤنٹی سے معاہدہ تھا۔ ذرائع نے بتایاکہ حسن علی اب کہنی کی انجری کا مکمل علاج کرائیں گے۔

ذرائع کے مطابق حسن علی کی بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت بھی مشکل ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More