پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل سے متعلق خبروں کی تردید

ہم نیوز  |  Aug 04, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل سے متعلق حالیہ خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ کوئی ڈسپلنری کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی اور نہ ہی کسی کرکٹر کے خلاف کارروائی کا کوئی فیصلہ کیا گیا ہے۔

مری: چنار چوک مال روڈ میدان جنگ بن گیا،متعدد افراد زخمی

پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی کی تشکیل اور رپورٹ بنانے کے کام سے متعلق خبریں بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔ کھلاڑیوں پر پابندی اور جرمانے عائد کرنے کی خبریں من گھڑت ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی سی بی نے ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے ساتھ ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے دوران کھلاڑیوں کی بدسلوکی سے نمٹنے کے لیے ڈسپلنری کمیٹی تشکیل دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More