ایران آج اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے ، امریکی اور اسرائیلی عہدیداروں کا دعویٰ

ہم نیوز  |  Aug 05, 2024

امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران اور بیروت پر حملوں کے جواب میں ایران آج اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے۔

امریکی اور اسرائیلی عہدیداروں کے حوالے سے امریکی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ایران اور اس کی پراکسیز پیر تک اسرائیل پر حملہ کرسکتے ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق امریکی حکام کا خیال ہے کہ ایران کا حملہ 13 اپریل جیسا لیکن پہلے سے زیادہ وسیع پیمانے پر ہو گا اور ایران اس بار لبنان سے حزب اللہ کو بھی اپنے ساتھ شامل کر سکتا ہے۔

اسرائیل کا ایران پر میزائل حملہ، ایران کا 3 ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ مائیکل کوریلا گزشتہ روز مشرق وسطیٰ پہنچ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے فوری بعد سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ایران پر براہ راست حملے کا حکم دیدیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More