بنگلا دیش میں تمام پاکستانی محفوظ ہیں، پاکستانی ہائی کمشنر کا طلبہ کو اپنے کمروں تک محدود رہنے کا پیغام

ہم نیوز  |  Aug 05, 2024

بنگلا دیش میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی ہائی کمشنر سید احمد معروف نے کہا ہے کہ بنگلادیش میں تمام پاکستانی محفوظ ہیں، پاکستانی طلبہ کو اپنے کمروں تک محدود رہیں۔

ڈھاکہ میں پاکستانی سفارت خانے کے ہائی کمشنر سید احمد معروف نے اپنے بیان میں کہا کہ بنگلا دیش کی بدلتی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں پاکستانی شہریوں کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے، اپنے شہریوں خصوصا زیر تعلیم طلبا و طالبات سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

ہائی کمیشن کے حکام بنگلا دیش کی اتھارٹیز سے بھی رابطہ میں ہیں، بدلتی صورتحال سے طلبا و طالبات کو بھی مسلسل آگاہ رکھا جارہا ہے، جیسے ہی صورتحال خراب ہونا شروع ہوئی، طلبا و طالبات کو فوری ہائی کمیشن پہنچنے کا کہا گیا، جو طالب علم نہیں پہنچ سکے ان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ برقرار ہے۔

بنگلہ دیش : جھڑپوں میں مزید 90افراد ہلاک، ملک بھر میں دوبارہ کرفیو نافذ

حکام کے مطابق طالب علموں کو کہا گیا ہے کہ اپنے کمروں تک محدود رہیں اور موجودہ صورتحال سے اپنے آپ کو الگ رکھیں، بنگلا د یش میں زیر تعلیم 144 طلبہ میں سے ایک تہائی پہلے ہی پاکستان جا چکے ہیں، چند مزید طلبہ آج کل میں پاکستان روانہ ہو رہے ہیں۔

بنگلا د یش میں رہ جانے والے طلبہ میں سے کچھ طلبہ ہائی کمیشن پہنچ چکے ہیں، ہائی کمیشن طلبہ سے مستقل رابطے میں ہے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ سول نافرمانی کی تحریک میں ہلاکتوں کی تعداد 300 تک پہنچ چکی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More