صنفی تنازعہ کی شکار ایمان خلیف نے گولڈ میڈل جیت لیا

ہم نیوز  |  Aug 10, 2024

صنفی تنازعہ کی شکارالجزائر کی خاتون باکسر ایمان خلیف نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

پیرس اولمپکس کے ویمن باکسنگ 66 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل مقابلے میں ا یمان خلیف نے چینی حریف کھلاڑی یینگ لیو ٹنگ کو پانچ صفر سے شکست دے دی۔

یاد رہے کہ باکسنگ کے ابتدائی مقابلوں میں اطالوی خاتون باکسر اینجلا کیرینی نے صرف 46 سیکنڈز کے بعد ہی ا یمان خلیف سے لڑنے سے انکار کردیا تھا۔

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل وصول کر لیا

جس کے بعد الجزائر کی باکسر ا یمان خلیف مزید شہ سرخیوں کا حصہ بنیں بلکہ آگے آنے والے مقابلے بھی جیت گئیں۔ایمان خلیف نے فائنل جیت کر اپنے ملک کو دوسرا گولڈ میڈل جتوا دیا۔

الجزائر کی باکسر ایمان خلیف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں۔ آٹھ سالوں سے یہ میرا خواب رہا ہے اور اس دوران میں نے بہت محنت کی اور اب میں اولمپک چیمپئن ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More