ارشد ندیم کی وطن واپسی، تاریخی استقبال کی تیاریاں

ہم نیوز  |  Aug 10, 2024

پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے قومی اتھلیٹ ارشد ندیم آج پیرس سے پاکستان پہنچ رہے ہیں، جہاں ان کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا۔

پیرس میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے قومی ہیرو کا شاندار استقبال کیا گیا، ائیر پورٹ پر پاکستان کے سفیر عاصم افتخارنے انہیں الوداع کیا۔

گولڈ میڈلسٹ ا رشد ندیم آج رات ایک بجے براستہ استنبول لاہور پہنچیں گے، چیئرمین ساؤتھ ایشین اتھلیٹکس محمد اکرم ساہی ارشد کو لے کر وطن واپس پہنچیں گے۔

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل وصول کر لیا

محمد اکرم ساہی کا کہنا تھا کہ ا رشد ندیم نے قوم کو بڑی خوشی دی ہے، ان کا تاریخی استقبال ہوگا، کوچ سلمان بٹ بھی اُن کے ہمراہ وطن پہنچیں گے۔

اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے ا رشد ندیم کے استقبال کی تیاریاں کی جارہی ہیں، پنجاب اسپورٹس بورڈ بھی ا رشد ند یم کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

حکومتی شخصیات بھی ان ا رشد ندیم کے استقبال کے لئے پہنچیں گی، پاکستان کی عوام بھی اپنے قومی اتھلیٹ کا پرتپاک استقبال کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More