گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمروں سے سینکڑوں ویڈیوز بنانے کا انکشاف، طالبات کا احتجاج

سچ ٹی وی  |  Aug 30, 2024

بھارت کے آندھراپردیش کے ایک خانگی انجینئرنگ کالج کے گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمروں سے سینکڑوں ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سینکڑوں طالبات کی جانب سے مذکورہ معاملہ سامنے آنے کے بعد رات بھر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک طالب وجئے کو گرفتار کرلیا ہے، واقعہ کرشنا ضلع کے گڈلاوالیرو کے ایک انجینئرنگ کالج میں جمعرات کی نصف شب پیش آیا۔

طالبات کی جانب سے جمعرات کی آدھی رات گزرنے کے بعد کالج میں احتجاج شروع کیا گیا، طالبات نے الزام لگایا ہے کہ ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے لگائے گئے تھے جس سے ان کے 300 سے زائد ویڈیو بنائے گئے ہیں۔

احتجاج کرنے والی طالبات نے بی ٹیک کے طالب علم وجئے پر یہ کہتے ہوئے حملہ کرنے کی کوشش کی کہ وہ ویڈیوز بناکر اسے فروخت کررہا ہے۔

پولیس نے طالبات کی شکایت پر بی ٹیک کے طالب علم وجئے کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون ضبط کرلیا گیا ہے۔

طالبات کا کہنا ہے کہ گرلز ہاسٹل کی ایک لڑکی کی مدد سے وجئے نے یہ کیمرے گرلز واش روم میں لگوائے، واقعہ ایک ہفتہ قبل سامنے آنے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More