ڈونلڈ ٹرمپ کی بانی فیس بک کو جیل میں ڈالنے کی دھمکی

ہم نیوز  |  Aug 31, 2024

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو جیل میں ڈالنے کی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کتاب “سیو امریکہ” اگلے ہفتے شائع ہو رہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ہم فیس بک بانی مارک زکر برگ کی نگرانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس بار بانی فیس بک نے کوئی غیرقانونی کام کیا تو انہیں اپنی باقی ماندہ زندگی جیل میں گزارنی پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی نے افغان شہریوں کو ملک بدر کرنا شروع کر دیا

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک کے مالک پر گزشتہ صدارتی انتخابات کے دوران ان کے خلاف سازش کرنے کا الزام لگایا تھا۔ جس کی وجہ سے 2020 میں جوبائیڈن کو فتح ہوئی۔

فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے قدامت پسندوں کو یقین دلانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ کہ اس سے رواں سال کی انتخابی مہم متاثر نہیں ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More