محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

ہم نیوز  |  Aug 31, 2024

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں آج بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیریں سندھ، بلو چستان، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران جنوبی بلوچستان میں تیز/ موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات، جہلم اورچکوال میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، خانیوال، لودھراں اور مظفر گڑھ میں بارش جبکہ کوٹ ادو اور رحیم یار خان میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔

مون سون بارشیں ، بلوچستان اور پنجاب میں 134 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد اور کرم میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں شدید آندھی اورگرج چمک کے ساتھ سے بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران لسبیلہ، آواران، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، خضدار، قلات، نصیر آباد، سبی، جعفرآباد، تربت اور پنجگور میں موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

کراچی، تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، مٹیاری، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، جامشورو، جیکب آباد، لاڑکانہ، دادو اور شہید بینظیر آباد میں شدید بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

آج کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More