سمندری طوفان کراچی سے 120 کلومیٹر دور ، پانچواں الرٹ جاری

ہم نیوز  |  Aug 31, 2024

محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان اسنیٰ کے حوالے سے پانچواں الرٹ جاری کر دیا۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سمندری طوفان اسنیٰ کراچی سے 120 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے ، ڈیپ ڈپریشن طاقتور طوفان کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا  کہا ہے کہ طوفانی بارشیں برسانے والا سسٹم آج صبح تک شمال مشرقی بحیرہ عرب میں داخل ہو سکتا ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں طوفانی بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر میں 50 سے 60 کلومیٹر اور کبھی 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے جھکڑ چل رہے ہیں، ماہی گیر آج 31 اگست تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔

اس کے علاوہ کمشنرکراچی نے بھی ماہی گیروں اور عام شہریوں کی سمندر میں جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More