بھارتی شہر لکھنو میں رہائشی عمارت گر گئی ، 8 افراد ہلاک ، 28 زخمی

ہم نیوز  |  Sep 08, 2024

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنو میں رہائشی عمارت گرنے سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنو کے علاقے ٹرانسپورٹ نگر میں ایک 3 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 8 افراد ہلاک اور 28 افراد زخمی ہوئے۔

کراچی میں 3 منزلہ عمارت منہدم، 3 افراد جاں بحق ،2 زخمی

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے ، پولیس کے مطابق عمارت 4 سال قبل تعمیر کی گئی تھی، عمارت گرنے کے وقت ایک حصے پر تعمیراتی کام جاری تھا۔

حکام کے مطابق 3 منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ایک موٹر ورکشاپ اور گودام بنا ہوا تھا جبکہ پہلی منزل پر ایک میڈیکل کے سامان کا گودام تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More