ہر خواندہ شہری کم از کم ایک ناخواندہ شخص کو تعلیم دے، صدر مملکت

ہم نیوز  |  Sep 08, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہر خواندہ شہری سے اپیل ہے کہ وہ کم از کم ایک ناخواندہ شخص کو تعلیم دے۔

عالمی یومِ خواندگی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قوموں کا مقدر بدلنے میں تعلیم اور خواندگی کا اہم کردار ہے۔ تعلیم اور خواندگی ہماری قوم کے مستقبل کی بنیاد ہیں۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 25 اے کے مطابق تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ آج ہم ہر شہری کو تعلیم فراہم کرنے کے عہد کی تجدید کرتے ہیں۔ پاکستان نے ناخواندگی کے مسئلے کے پیش نظر قومی تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کیا۔

صدر مملکت نے اسلام آباد میں جلسے ،جلوسوں کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق بل پر دستخط کردئیے

انہوں نے کہا کہ تعلیمی ایمرجنسی کا مقصد اسکول نہ جانے والے بچوں کو اسکولوں میں داخل کرنا، 7 کروڑ بالغ افراد کو تعلیم دینا ہے۔ خواندگی میں اضافے کے لیے بے نظیر تعلیمی وظائف دیے جارہے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ مستحق بچوں کو اعلیٰ ثانوی سطح تک تعلیمی وظائف کی صورت میں مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ تمام اضلاع میں لڑکوں کے لیے 4000 اور لڑکیوں کے لیے 4500 روپے تک فی سہ ماہی وظیفے دیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت 97 لاکھ بچے بے نظیر تعلیمی وظائف پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔ کم آمدنی والے خاندانوں کے طلبہ کو 102,000 انڈرگریجوایٹ اسکالرشپس دی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More