وزیر داخلہ محسن نقوی نے جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے دھرنا معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
وزیرداخلہ سے ہونے والی گفتگو سے متعلق لیاقت بلوچ نے بتایا کہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ آئیں گے اور طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کی پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔
آئندہ ڈیڑھ ماہ میں بجلی کی فی یونٹ قیمت کم کر دی جائیگی،حکومت کا جماعت اسلامی سے معاہدہ
جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ معاہدے پر مکمل عملدرآمد چاہتے ہیں، بجلی بلوں پر کیپیسٹی چارجز کا خاتمہ اور بجلی کے ٹیرف میں کمی ہمارے مطالبات ہیں۔ وزیر داخلہ نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلبہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔