لاہور میں انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑا گیا ، بھارتی اور افغان باشندے ملوث

ہم نیوز  |  Sep 08, 2024

ایف آئی اے لاہور سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑ لیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق نیٹ ورک شہریوں کو بیرونِ ملک روزگار کا جھانسہ دے کر لوٹتا تھا۔ گروہ جعلی دستاویزات اپنے پرنٹنگ پریس میں بناتا تھا، پرنٹنگ پریس میں کئی ملکوں کی جعلی دستاویزات تیار کی جاتی تھیں۔

یونان/ لیبیا کشتی حادثہ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کا اہم سرغنہ گرفتار

ترجمان نے کہا گرفتار نیٹ ورک کے انٹرنیشنل ڈنکی گروپوں سے بھی رابطے کا انکشاف ہوا ہے ،  مجرمانہ سرگرمیوں میں بھارتی اور افغان باشندے ملوث ہیں، دورانِ تفتیش پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش بھی بے نقاب ہوئی ہے۔

دوسری جانب وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نیٹ ورک پکڑنے پر انٹیلی جنس ایجنسی اور ایف آئی اے کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں کامیاب آپریشن انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں اہم سنگ میل ہے۔

خیبر ، مزدوروں کا روپ دھار کر 8 اسمگلر گرفتار ، کروڑوں کی منشیات برآمد

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ روکنے کے اس طرز پر مزید آپریشن جاری رکھیں جائیں گے، انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More