بالی وُڈ کی فلمیں اپنے مخصوص انداز کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں، تاہم یہ فلم انڈسٹری جہاں عوام الناس کو تفریح فراہم کرتی ہے وہیں بڑے پیمانے پر کمائی کا بھی ذریعہ ہیں۔حالیہ برسوں میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان، رنبیر کپور، سنی دیول، شردھا کپور، عامر خان اور پرباس کی فلموں نے باکس آفس پر اربوں روپے کمائے ہیں۔اب آپ کو بتاتے ہیں 10 ایسی فلموں کے بارے میں جنہوں نے انڈین سرکٹ میں انڈین سنیما کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کی ہے۔
1۔ جوان
شوبز سے متعلق خبروں کی ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کی جانب سے مرتب کی جانے والی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ آتی ہے جو 2023 میں ریلیز ہوئی۔اس فلم کی کاسٹ میں شاہ رخ خان کے علاوہ نین تارا اور دپیکا پاڈوکون بھی شامل تھیں۔ ’جوان‘ تین ارب انڈین روپے کے بجٹ سے تیار کی گئی تھی۔640 کروڑ انڈین روپے کی کمائی کے ساتھ انڈین سینما میں اب تک کی سب سے زیادہ پیسے بنانے والی فلم ہے۔2۔ اینیمل554 کروڑ انڈین روپے ارب کی کمائی کے ساتھ اس فہرست کے دوسرے نمبر پر ’اینیمل‘ آتی ہے۔سندیپ ریڈی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں 100 کروڑ انڈین روپے لاگت آئی تھی۔یہ فلم دسمبر 2023 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس میں مرکزی کردار رنبیر کپور نے ادا کیا تھا۔فلم ’اینیمل‘ کی کاسٹ میں انیل کپور، بوبی دیول، رشمیکا مندانہ اور ترپتی ڈیمری شامل ہیں۔3۔ پٹھانشاہ رخ خان کی ایک دوسری فلم پٹھان سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔فلم ’پٹھان‘ 2023 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس وقت تک اس نے 543 کروڑ انڈین روپے سے زائد کا کاروبار کر لیا ہے۔سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں یہ فلم 250 کروڑ انڈین روپے کی لاگت سے بنائی گئی تھی۔اس کی کاسٹ میں شاہ رخ خان کے علاوہ دپیکا پاڈوکون، جان ابراہام اور ڈمپل کپاڈیا بھی شامل تھیں۔4۔ غدر 2سنہ 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ’غدر 525 کروڑ انڈین روپے سے زائد کمائی کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔فلم ’غدر 2‘ میں مرکزی کردار سنی دیول نے نبھایا ہے۔ان کے علاوہ امیشا پٹیل، اتکرش پٹیل، گورو چوپڑا اور سمرت کور بھی شمل تھیں۔انیل شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا بجٹ 60 کروڑ انڈین روپے تھا۔ 5۔ ستری 2گذشتہ ماہ کی 15 تاریخ کو ریلیز ہونے والی ’فلم ستری 2‘ نے 526 کروڑ انڈین روپے کمائی کی ہے اور یہ کمائی فلم کی ریلیز کے صرف 21 دنوں میں کی ہے۔فلم ’ستری 2‘ ایک مزاحیہ ہارر فلم ہے جو امار خوشیک کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے۔اس فلم کی کاسٹ میں شردھا کپور، راج کمار راؤ، پنکچ ترپاٹھی، اپر شکتی کھرانہ شامل ہیں۔6۔ باہو بلی 2زیادہ کمائی کرنے والی فہرست کے چھٹے نمبر پر 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’باہو بلی‘ آتی ہے جس نے انڈین سنیما میں اب تک 511 کروڑ انڈین روپے سے زائد کا کاروبار کیا ہے۔باہو بلی کی کاسٹ میں مرکزی کردار پرباس سے نبھایا ہے جبکہ ان کی علاوہ فلم کی کاسٹ میں رانا ڈکوبتی، انوشکا شیٹھی، تمنا بھاٹیا، رامایا کرشن اور ستیا راج بھی شامل تھے۔ایس ایس راج مولی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا بجٹ 250 کروڑ انڈین روپے تھا۔7۔ کے ایف جی چیپٹر 2سنہ 2022 میں ریلیز ہونے والی ’کے جی ایف چیپٹر ٹو‘ نے اب تک انڈین سنیما میں 434 کروڑ انڈین روپے کا کاروبار کیا ہے۔فلم ’کے جی ایف چیپٹر ٹو‘ میں مرکزی کردار یش نے نبھایا ہے جبکہ اس کی کاسٹ میں سنجے دت، روینہ ٹنڈن، پرکاش راج اور دیگر اداکار شامل ہیں۔پرشانت نیل کی ہدایت کاری میں بنائی گئ اس فلم پر 100 کروڑ انڈین روپے کی لاگت آئی تھی۔8۔ دنگلکوئی موئی کی فہرست میں عامر خان کی فلم ’دنگل‘ 387 کروڑ انڈین روپے سے زائد کی کمائی کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔نتیش توائی کی ہدایت کاری میں 2016 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کی کاسٹ میں عامر خان کے علاہ ساکشی تانور، فاطمہ ثنا شیخ، زائرہ وسیم شامل ہیں۔9۔ سنجوسنجے دت کی زندگی کے گرد گھومنے والے واقعات پر فلمائی گئی فلم ’سنجو‘ 2018 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس نے اب تک انڈین سنیما سے 341 کروڑ انڈین روپے کی کمائی کی ہے۔راج کُمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بنائی گئی اس فلم میں مرکزی کرادار رنبیر کپور نے ادا کیا ہے جبکہ اس فلم کا بجٹ 96 کروڑ انڈین روپے تھا۔10۔ پی کےعامر خان کی مشہور زمانہ فلم پی کے 2014 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس نے اب تک انڈین سنیما میں 339 کروڑ انڈین روپے کا کاروبار کیا ہے۔پی کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی تھے جبکہ اس کی کاسٹ میں عامر خان کے علاوہ سشانت سنگھ راجپوت، انوشکا شرما، بومن ایرانی، سُراب شکلا اور سنجے دت بھی شامل تھے۔فلم ’پی کے‘ کا بجٹ 122 کروڑ انڈین روپے تھا۔