شوبز کی زندگی سے متعلق روبینہ اشرف کا اہم انکشاف

سچ ٹی وی  |  Jan 14, 2025

سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے کہا ہے کہ شوبز میں کام کی زندگی اور اس سے پہلے کی زندگی میں بڑا فرق ہوتا ہے کیونکہ آپ جو کام کررہے ہیں وہ آپ کی زندگی کا مقصد ہوتا ہے۔

ایک انٹرویو میں سینئراداکارہ روبینہ اشرف نے کہا کہ ہماری عوام کو لگتا ہے کہ ٹیلی ویژن پرآنے کے بعد آرٹسٹ کو اتنی زیادہ توجہ ملتی ہے کہ ان کی زندگیاں مکمل طور پر بد ل جاتی ہے لیکن ان کی زندگی نہیں بدلتی۔

فنکار اپنی ذاتی زندگی میں بالکل ویسے ہی ہوتے ہیں جیسے وہ ٹی وی پرآنے سے پہلے تھے، لوگ جتنی مجھ سے محبت کرتے ہیں، کئی زیادہ میں ان سے کرتی ہوں، ایک فنکار کا عوام سے گہرا رشتہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھر میں ہم ایک عام انسان کی طرح ہی زندگی گزارتے ہیں یہ ضرور ہے کہ ہمیں جو عزت و احترام عوام کی طرف سے ملتا ہے، اس کو سنبھال کر رکھنا ایک ذمہ داری ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More