بانی پی ٹی آئی قابل بھروسہ شخص نہیں، ساری زندگی لوگوں کو استعمال کیا، وزیردفاع

ہم نیوز  |  Jan 15, 2025

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی قابل بھروسہ شخص نہیں، بانی پی ٹی آئی نے ساری زندگی لوگوں کو استعمال کیا، پچھلے10،12 سال میں جو ان کیساتھ تھے کیا آج وہ ان کیساتھ ہیں؟

ہم نیوز کے پروگرام ” ہم دیکھیں گے” میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف  نے کہا کہ مذاکرات میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں، پی ٹی آئی والے جو سمجھنا چاہتے ہیں وہ سمجھیں۔

اب اسلامی ٹچ نہیں چلے گا چوری کی رسیدیں دیکھانا ہونگی، احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بنانا ہے تو 2014 کے دھرنے سے بنایا جائے، 1990 میں پی ٹی آئی کی سیاسی پیدائش ہی نہیں ہوئی تھی۔

پی آئی اے کا ریواول قوم کیلئے بہتر ہے، پی ٹی آئی کے وزیر نے بیان دیا جس سے اربوں روپے کا نقصان ہوا، ان کے وزیر کا ایک بیان بہت مہنگا پڑا، یہ قوم کیخلاف جرم تھا۔

افغان ہمارے بھائی ہیں اور ہم چاہتے ہیں ہمارے ساتھ بھائیوں والا سلوک رکھیں، ہم نے ان کیلئے پچھلے 40 سال میں بڑا نقصان اٹھایا ہے، افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر حملے ہو رہےہیں۔

کابینہ اجلاس: 14آئی پی پیز سے نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری، 1.4 کھرب روپے کا فائدہ ہو گا

افغانستان سے بھارت اور چین کے تعلقات ہیں، پاکستان کے بھارت کیساتھ تعلقات نارمل نہیں، پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے دشمن ہیں، ہم بھارت کے ساتھ 4،5 جنگیں لڑ چکے ہیں، ہم تمام ہمسائیوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔

بنگلہ دیش کیساتھ ہمارے تعلقات سرد ہو چکے تھے آج ان میں گرم جوشی آ چکی، ہماری خوش قسمتی ہے کہ بنگلہ دیش کے ساتھ آج تعلقات اچھے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More