معروف گلوکار کو لائیو کنسرٹ میں منہ پر جوتا پڑگیا

سچ ٹی وی  |  Sep 08, 2024

بالی ووڈ فلم ‘بیڈ نیوز’ کے گانے ‘توبہ توبہ’ سے شہرت پانے والے بھارتی گلوکار کرن اوجلا کو لائیو کنسرٹ میں سامعین نے منہ پر جوتا دے مارا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں کرن اوجلا لندن میں موجود ہیں جہاں اُنہوں نے گزشتہ شب اپنے مداحوں کے لیے میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا، ‘توبہ توبہ’ کے گلوکار کے کنسرٹ میں مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اسی کنسرٹ میں کرن اوجلا کی پرفارمنس کے دوران سامعین میں سے ایک شخص نے اسٹیج پر جوتا مارا جو سیدھا گلوکار کے منہ پر جاکر لگا، منہ پر جوتا پڑنے سے کرن اوجلا شدید غصے میں آگئے تھے۔

کرن اوجلا نے سامعین کو جوتا واپس دیا اور برہم ہوتے ہوئے کہا کہ ’’رکو! وہ کون تھا؟ میں آپ کو اسٹیج پر آنے کیلئے کہہ رہا ہو، آئیے ابھی ون ٹو ون کرتے ہیں۔

گلوکار نے گالی دیتے ہوئے کہا کہ میں اتنا برا نہیں گا رہا ہوں کہ تُم نے مجھے جوتا دے مارا، اگر آپ میں سے کسی کو مجھ سے یا میری موسیقی سے کوئی مسئلہ ہے تو اسٹیج پر آکر مجھ سے بات کرو۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے کرن اوجلا پر جوتا پھینکنے والے شخص کی شناخت کرکے اُسے کنسرٹ سے باہر نکال دیا تھا جبکہ گلوکار نے اپنی پرفارمنس جاری رکھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کرن اوجلا نے بھارت کے مختلف شہروں میں بھی لائیو کنسرٹس کا اعلان کیا ہے جن میں چنڈی گڑھ، بنگلورو، نئی دہلی، ممبئی، کولکتہ اور جےپور جیسے شہر شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More