اسرائیلی فوج کی بمباری ، غزہ سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر خاندان سمیت شہید

ہم نیوز  |  Sep 08, 2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 11 ماہ مکمل ، قابض فوج کے حملوں میں مزید 31 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں غزہ سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر خاندان سمیت شہید ہوئے ، شہید فلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار 939 سے زائد ہو گئی۔

غزہ میں بمباری سے 41 فلسطینی شہید ، سرنگ سے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں برآمد

دوسری جانب تل ابیب میں یرغمالیوں کی فوری رہائی کیلئے اسرائیلی حکومت کیخلاف مظاہرے ہوئے ، خبر ایجنسی کے مطابق ساڑھے 7 لاکھ سے زائد اسرائیلی تل ابیب کی سڑکوں پر نکلے۔

ادھر اردن اور مغربی کنارے کے درمیان ایلنبی پل کراسنگ پر ایک ٹرک ڈرائیور نے فائرنگ کرکے 3 اسرائیلیوں کو ہلاک کر دیا۔ ٹرمینل پر موجود سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور شہید ہو گیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More