صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو پراپیگنڈا کرنے کیلئے فیک پوسٹوں کا سہارا لینا پڑرہا ہے،سابق صدر عارف علوی نے بھی 14اگست کی کشمیر کی ایک ویڈیو شیئر کرنے کے بعد ڈیلیٹ کر دی۔ان کے جلسے میں ابھی چندگنتی کے لوگ پہنچے ہیں۔
عظمی بخاری نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ پنجاب میں بالکل پرسکون اور سڑکوں پر کچھ نہیں ہے، حالات یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو پراپیگنڈا کرنے کیلئے فیک پوسٹوں کا سہارا لینا پڑرہا ہے۔
رانا ثنا نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو اسرائیلی سیاسی برانڈ قرار دے دیا
انہوں نے کہا کہ سابق صدر عارف علوی نے 14اگست کی کشمیر کی ایک ویڈیو شیئر کی ،انہوں نے پرانی ویڈیو شیئر کر کے کہا کہ لوگ جلسے کیلئے نکل رہے ،اور پھر بعد میں ویڈیو ڈیلیٹ بھی کر دی اور کہا غلطی ہوئی۔
ان کو ایس او پیزطے کر کے جلسے کرنے کی اجازت دی گئی ہے، اب جلسے میں بندے لانا ان کی ذمہ داری ہے،جلسے کیلئے خیبر پختونخوا کے سرکاری وسائل کااستعمال کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی دفعہ علی امین گنڈاپور نے 5،5ہزارروپے دیئے تھے،اس بار پتہ نہیں جلسے میں لوگوں کو لانے کیلئے کیا ریٹ رکھا ہے، خیبر پختونخوا پہلے ہی مقروض صوبہ ہے،جلسے پر لگنے والے وسائل لوگوں کی تعلیم اورصحت پر لگنے چاہئے تھے۔
پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کا بیٹا جلسہ گاہ جاتے ہوئے گرفتار
صوبائی وزیر نے کہا کہ ان کی فیک ویڈیوز اور پوسٹ ہم سارا دن ایکسپوز کرتے رہیں گے، ابھی تک چندگنتی کے لوگ جلسے گاہ میں پہنچے ہیں ، پی ٹی آئی کے لیڈران بھی ابھی تک جلسے گاہ نہیں پہنچے ہیں۔