بالی وڈ کی مشہور جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی ننھی شہزادی کی پیدائش کی خبر پر سوشل میڈیا پر تبصروں کا طوفان برپا ہو گیا ہے۔
گزشتہ رات دیپیکا پڈوکون کو ممبئی کے 'سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال و ریسرچ سینٹر' میں ڈلیوری کے لیے داخل کروایا گیا تھا، جس کے بعد سے ان کے مداح بے صبری سے انتظار کر رہے تھے کہ اس جوڑے کے ہاں بیٹا ہوگا یا بیٹی؟
رپورٹس کے مطابق، دیپیکا اور رنویر کے ہاں ایک خوبصورت بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، حالانکہ بہت سے جوتشی اور ڈاکٹروں کا ماننا تھا کہ ان کی پہلی اولاد بیٹا ہوگی۔ لیکن بھارتی میڈیا نے تصدیق کے بغیر بتایا کہ دیپیکا اور رنویر کے ہاں بیٹی کی خوشخبری آئی ہے۔
اس خبر نے مداحوں کو خوشی سے سرشار کر دیا ہے، اور سوشل میڈیا پر جشن کا سماں ہے۔ اس خوشی میں نہ صرف بھارتی مداح بلکہ پاکستانی فینز بھی بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔
بیٹی کی پیدائش کے بعد جہاں دیپیکا اور رنویر کے مداح اپنی 'دیپیکا جونیئر' کو دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں، وہیں کئی لوگ یہ جاننے کے لیے بےقرار ہیں کہ جوڑی اپنی پہلی بیٹی کا کیا نام رکھے گی۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں کے ناموں کو جوڑ کر ایک نیا نام تجویز کیا گیا ہے، جو نہ صرف منفرد ہے بلکہ بامعنی بھی ہے۔
’راویکا‘ نام کو گوگل کرنے پر پتا چلتا ہے کہ یہ لفظ انجیل (بائبل) میں موجود ہے اور اس کے معنی 'گرہ، جوڑ، رابطہ اور تعلق' کے ہیں۔ مزید یہ کہ ایک جنوبی افریقی صارف کا کہنا ہے کہ ہندی میں 'راویکا' کا مطلب ’سورج کی کرن‘ ہے۔
یہ خبر اور نام دونوں ہی مداحوں میں جوش و خروش کا باعث بنے ہیں، اور اب سب کو انتظار ہے کہ دیپیکا اور رنویر اپنی ننھی پری کا کیا نام رکھیں گے۔