چاہت کو چاہت ہی رہنے دیں۔۔ وارث بیگ نے وسیم اکرم کو بھی لپیٹے میں لے لیا! دیکھیں

ہماری ویب  |  Sep 09, 2024

“مجھے وسیم اکرم سے شکوہ ہے انہوں نے چاہت فتح کے گانے ’بدوبدی‘ پر تو ویڈیو بنا لی لیکن کبھی میڈم نور جہاں کے گانے پر نہیں بنائی، ہم خود اچھا گانے والوں کو پروموٹ نہیں کرتے“

یہ کہنا ہے معروف گلوکار وارث بیگ کا جنھوں نے حال ہی میں احمد بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور گلوکاری کے موضوع پر بات کرتے ہوئے وسیم اکرم کو بھی لپیٹے میں لے لیا۔

وارث بیک کا کہنا تھا کہ آج کل ہر شخص سوجتا ہے کہ وہ گلوکار بن سکتا ہے، آج بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو دوسروں کو موسیقی سیکھاتے ہیں۔ لوگ ان سے نہیں سیکھتے بلکہ ہم نے چاہت جیسے لوگوں کو گلوکار بنا دیا ہے۔

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے وارث بیگ کا مزید کہنا تھا کہ چاہت کو چاہت ہی رہنے دیں، وہ فتح علی نہیں ہیں، یہ نام انہوں نے خود لگا لیا ہے، انہیں فتح علی نہیں بنائیں۔

واضح رہے کہ چند دن پہلے وسیم اکرم نے فخر عالم کے ساتھ ایک چاہت علی خان کے گانے بدوبدی پر ایک مزاحیہ پیروڈی ویڈیو بنائی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More