سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 188 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
ایران کے صوبے خراسان میں زلزلہ ، 4 افراد جاں بحق ، سینکڑوں زخمی ، درجنوں مکانات تباہ
زلزلے کے جھٹکوں کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
واضح رہے چند روز قبل بھی اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی تھی۔