ایشین چیمپیئنز ہاکی: پاکستان 9 سیکنڈ قبل جیت سے محروم

سچ ٹی وی  |  Sep 09, 2024

ایشین چیمپیئنز ہاکی میں پاکستان اور کوریا کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو دو گول سے برابر ہوگیا۔

چین کے شہر ہولینبیور میں دوسرے کوارٹر کی شروعات میں کوریا کی جانب سے جنگوان نے گول اسکور کرکے کورین ٹیم کو ایک گول کی سبقت دلائی۔

بعدازاں کھیل کے آخری کوارٹر کے آخری لمحات میں حنان شاہد نے لگاتار دو فیلڈ گول اسکور کرکے پاکستان کو سبقت دلائی۔ کوریا کے سونگیان نے آخری وقت میں گول کرکے میچ دو دو گول سے برابر کر دیا۔

پاکستان اور کوریا کا میچ سنسنی خیز انداز میں برابری پر ختم ہوا، آخری لمحات کے دوران تین منٹ میں تین گول کیے گئے۔میچ کے اختتام سے صرف 9 سیکنڈز قبل کوریا نے ایک اور گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ شاندار پرفارمنس پر حنان شاہد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کا ملائیشیا کے خلاف میچ بھی برابری پر ختم ہوا تھا، پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ 11 ستمبر کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More