ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت گرفتار

ہم نیوز  |  Sep 09, 2024

پولیس نے شیرافضل مروت کو گرفتار کر لیا۔

ممبر قومی اسمبلی اورپی ٹی آئی رہنما کو کوہسار پولیس نے گرفتار کیا،شیر افضل مروت کی گاڑی بھی پولیس نے تحویل میں لے لی۔

شیر افضل مروت کو تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او گرفتار کر کے لے گئے ہیں۔زرتاج گل پولیس کو چکما دے کر پارلیمنٹ سے باہر جانے میں کامیاب ہوگئیں۔

قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اسلام آباد پولیس کو پی ٹی آئی کے پارلیمنٹیرین کو گرفتار کرنے کے احکامات موصول ہوئے ہیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہوگیا ہے ،اسلام آباد پولیس کی نفری الرٹ ہے،دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ میرے علم میں نہیں کہ کوئی گرفتاری ہو رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More