روسی صدر پیوٹن کے خفیہ بچے کہاں ہیں؟ تہلکہ خیز انکشافات

ہماری ویب  |  Sep 10, 2024

ایک روسی ویب سائٹ نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ صدر ولادی میر پیوٹن کے دو ایسے خفیہ بیٹے بھی ہیں، جو دنیا کی نظروں سے دور ایک انتہائی محفوظ مینشن میں عیش و عشرت کی زندگی بسر کرنے میں مصروف ہیں۔

ڈوزیئر سینٹر نامی صحافتی تنظیم کے مطابق روسی صدر کے ان بیٹوں کی عمریں 9 سال اور 5 سال ہیں جبکہ ان کے نام ایون اور ولادی میر جونیئر ہیں- یہ سال کا بیشتر حصہ ماسکو کے شمال مغرب میں جھیل والڈائی کے قریب اپنے والد کے وسیع اور عالیشان مینشن میں گزارتے ہیں۔

ویب سائٹ کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ان بچوں کی والدہ سابق اولمپک ردھمک جمناسٹ الینا کبایوا Alina kabaeva ہیں-

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے دونوں خفیہ بچے حفاظتی اقدامات کے پیشِ نِظر گورننس، آیاؤں، ٹیچرز اور کریملن فیڈرل گارڈ کے اہلکاروں سے گھرے رہتے ہیں اور ایک بڑے لیگو سیٹ اور آئی پیڈ کے ساتھ کھیلنے میں وقت گزارتے ہیں۔

ہنگامہ ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق ولادی ریزیڈنس کے عملے کے ایک رکن کی مدد سے مرتب کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’ان بچوں کو زیادہ تر اکیلے یا بڑوں کے ساتھ کھیلنا پڑتا ہے۔ وہ اپنے والدین سے صرف رات کو مل پاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان بچوں کے پالتو جانوروں میں دو بونے گھوڑے، خرگوش اور ایک سینٹ برنارڈ نسل کا کتا شامل ہیں، جن کی دیکھ بھال کریملن کے محافظ کرتے ہیں۔

روسی صدر کے عالیشان میشن میں عملے کو 6500 پاؤنڈ تنخواہ کی پیشکش کی جاتی ہے، تاہم انہیں کمپاؤنڈ چھوڑنے سے منع کیا جاتا ہے۔

پیوٹن نے کبھی عوامی سطح پر ان بچوں کا براہ راست کوئی حوالہ نہیں دیا۔ تاہم ستمبر 2024 کے پہلے ہفتے کے وران روسی صدر نے سائبیریا میں ایک سکول کے بچوں کو بتایا کہ ’میرے خاندان کے افراد اور چھوٹے بچے چینی زبان بھی بولتے ہیں۔

ڈوزیئر سینٹر کے مطابق یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ یہ بچے انگریزی اور جرمن زبانیں بھی سیکھ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پیوٹن کے ان بیٹوں کا سرکاری ڈیٹا بیس میں اندراج نہیں۔ بچپن سے ہی ان کی جعلی دستاویزات بنائی گئی ہیں، جن کا مقصد جاسوسوں اور ریاست کے تحفظ کرنے والے افراد کے لیے بنایا جانا ہے۔

ڈوزیئر سینٹر نامی صحافتی تنظیم کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ان کی تاریخ پیدائش صرف ان کے قریبی رشتہ داروں کو معلوم ہے۔ وہ باقاعدہ کمرشل پروازوں میں سفر نہیں کرتے بلکہ ان کے پاس الگ طیارے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق روسی صدر کے دونوں خفیہ بچے کنڈرگارٹنز یا اسکولوں میں بھی نہیں جاتے ہیں بلکہ ان کو نجی طور پر بھرتی کی گئی گورننس پڑھاتی ہیں، جو اسی رہائش گاہ میں رہتی ہیں اور جن کی حفاظت ایف ایس او کرتی ہے۔ وہ کشتیوں اور بکتر بند ٹرینوں پر بھی سفر کرتے ہیں۔

فروری اور مارچ میں یہ بچے کراسنایا پولیانا ریزورٹ کے قریب ایک پرتعیش رہائش گاہ میں منتقل ہو جاتے ہیں جہاں وہ اِسکِی کرنا سیکھ رہے ہیں۔

وہ جولائی اور اگست کو پرتعیش کشتی پر گزارتے ہیں جو عام طور پر فن لینڈ، گلف، بحیرہ اسود اور روس کی شمالی جھیلوں پر تیرتی ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More