معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کی جاپانی فیشن انڈسٹری میں انٹری

سچ ٹی وی  |  Sep 10, 2024

پاکستانی ٹک ٹاک کوئن اور اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بعد جاپانی فیشن انڈسٹری میں بھی انٹری دے دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستان میں سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکر، یوٹیوبر اور کانٹینٹ کری ایٹر نے جاپانی فیشن شو کی چند جھلکیاں تصویر کی صورت میں شیئر کی ہیں۔

انہوں نے انسٹا گرام پر جاپانی فیشن شو میں جاپانی ماڈلنگ ایجنسی کے لیے ریمپ واک کرتے ہوئے تصاویر شیئر کی ہیں۔

انسٹاگرام پر 5.9 ملین فالوورز رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئینسر نے فیشن شو میں سرخ و جامنی مختلف لباس میں 2 مرتبہ ریمپ پر جلوے بکھیرے۔

انسٹاگرام پوسٹ میں ٹک ٹاکر نے بتایا کہ انہیں جاپانی ماڈلنگ ایجنسی کی لانچ پارٹی پر منعقدہ فیشن شو میں ریمپ واک کر کے بےحد خوشی ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More