شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے کہا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کریں گے۔
شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق کم جونگ ان نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ان کا ملک اب جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے لیے جوہری طاقت کی تعمیر کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کو جوہری صلاحیت اور ریاست کے تحفظ کے حقوق کو یقینی بنانے کے لیے اپنی تیاریوں کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
کم جونگ ان کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے لاحق خطرات کا سامنا کرنے کے لیے ایک مضبوط فوجی طاقت کی ضرورت ہے۔