ملک بھر میں سونے کی قیمتیں مسلسل دوسرے دن بھی بڑھی ہیں، جس سے سونا ملکی اور عالمی صرافہ بازار میں تاریخی بلندی پر پہنچ گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 64 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
اس بڑے اضافے کے بعد 10 گرام سونا 1972 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 26 ہزار 333 روپے میں دستیاب ہے، جس سے زیورات خریدنے والوں پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے بھاؤ میں تیزی
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے سونا 2524 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس سے مسلسل مہنگائی کا رجحان جاری ہے۔