کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ تاحال قابو سے باہر ، ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی ، آگ کے باعث لاس اینجلس سے لاکھوں افراد نے نقل مکانی کر لی۔
امریکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا میں لگی آگ سے 40 ہزار ایکڑ رقبہ جل گیا ، لاس اینجلس کاؤنٹی کے مزید 88 ہزار رہائشیوں کو انخلا کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ میں مسلسل اضافہ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
پبلک سیفٹی کے پیش نظر 20 ہزار صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے ، طوفانی ہواؤں کے پیش نظر جنوبی کیلیفورنیا میں ہائی فائر الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس میں پبلک ہیلتھ ایمرجنسی برقرار ہے ، تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کی صفائی میں 6 ماہ سے زائد کا وقت لگے گا۔