تحریک انصاف کے گرفتار 10 ارکان کو پروڈکشنن آرڈر پر پارلیمنٹ ہائوس پہنچا دیا گیا

ہم نیوز  |  Sep 12, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے جاری پروڈکشن آرڈرز پر پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار 10 اراکین کو پارلیمنٹ پہنچا دیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچی، پی ٹی آئی کے گرفتار 10 ارکان کو قائم مقام سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کیا گیا۔

نواز شریف اور مریم نواز نے تحریک انصاف کیساتھ مذاکرات کی مخالفت کر دی

ارکان میں شیخ وقاص اکرم، زین قریشی، ملک اویس جھکڑ، ملک عامر ڈوگر، احمد چٹھہ شامل ہیں، زبیر خان وزیر، سید احد علی شاہ، سید نسیم علی شاہ، شیر افضل مروت اور یوسف خان شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گرفتار 10 ارکان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں ، اسپیکر ایاز صادق نے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More