عمان کاروبار کے حوالے سے بہترین ممالک میں شامل

ہم نیوز  |  Sep 12, 2024

کاروبار اور سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے عمان کو بہترین ملکوں میں شامل کرلیا گیا، عالمی فہرست میں نمایاں مقام حاصل کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق عما ن کو 2024میں سرمایہ کاری یا کاروبار کرنے کے لیے دنیا کے بہترین ممالک کی باوقار فہرست میں عالمی سطح پر 21ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

یہ دوستانہ کاروباری ماحول کو فروغ دینے کے حوالے سے عما ن کی کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے،عالمی سطح پر کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے موزوں ملکوں کی فہرست میں عمان کی شمولیت سے واضح ہے کہ اسے بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے ایک اہم مقام کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 87.5فیصداضافہ

عمان اپنے ویژن 2040کے تحت قومی معیشت کو متنوع بنانا چاہتا ہے جبکہ تیل کی آمدنی پر انحصار کم کرتے ہوئے ایک پائیدار اور جدت پر مبنی مستقبل کا خواہشمند ہے،وزارت تجارت، صنعت اور فروغ سرمایہ کاری نے ان اصلاحات کو آگے بڑھانے، اقتصادی ترقی کو بڑھانے، نجی شعبے کو فروغ دینے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے ٹھوس فریم ورک فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

عمان کا معاشی استحکام کا اسکور 92.12ہے،اس کے علاوہ عمان نے اپنی حکومتی پالیسیوں (92.36)اور ہنر مند لیبر فورس (92.75)کے لیے قابل تعریف درجہ بندی حاصل کی ہے۔

عمان کے ادارہ جاتی فریم ورک کی درجہ بندی 92.34کے ساتھ مل کر یہ عوامل غیر ملکی سرمایہ کاری اور انٹرپرینیورشپ کے لیے اس کی کشش کو واضح کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More