مرغی کی قیمت میں کمی

سچ ٹی وی  |  Jan 13, 2025

 برائلر مرغی کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے، گوشت بھی سستا ہو گیا۔لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت 7 روپے سستا ہو گیا ہے۔

گوشت کی فی کلو قیمت 584 روپے مقرر کی گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کی کمی ہوئی ہے۔

18 اشیاء مہنگی، 10 سستی، 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات

پانچ روپے کی کمی سے زندہ برائلر کی تھوک قیمت 389 روپے جبکہ زندہ برائلر کی پرچون قیمت 403 روپے کلو ہو گئی ہے۔لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت 300 روپے ہے۔

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 364 جبکہ پرچون ریٹ 378 روپے ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 260 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More