سٹیٹ بینک نے شرح سود2فیصد کم کر دی، وزیر اعظم کا خیر مقدم

ہم نیوز  |  Sep 12, 2024

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی ہے۔

سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا جس میں شرح سود کو 200 بیسز پوائنٹس تک کم کیا گیا ہے۔شرح سود19.5فیصد سے کم ہو کر17.5فیصد ہو گئی،شرح سود کو آئندہ2ماہ کیلئےمقررکیا گیا ہے۔

بارش کا پہلا قطرہ ،ایک آئی پی پی کا بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے گزشتہ 2 ماہ کے دوران مہنگائی میں تیزی سے کمی ہوئی، تیل اور غذا کی عالمی قیمتوں میں سازگار تبدیلی ہوئی،تیل کی عالمی قیمتیں تیزی سے کم ہوئی ہیں۔

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر تقریباً 9.5 ارب ڈالر ہیں،جولائی سے اگست کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولی ہدف سے کم ریکارڈ ہوئی۔

پنجاب میں 16 ستمبر سے ہمت کارڈ کی تقسیم کا آغاز

اگست میں سیمنٹ اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت بالترتیب 8.5 اور 6.8 فیصد بڑھی،جولائی 2024میں ترسیلات زر کی بلند آمد ہوئی،جاری کھاتے کا خسارہ 0.2 ارب ڈالر تک محدودرہا۔

دوسری جانب وزیر اعظم نے سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 2 فیصد کمی کا خیر مقدم کیا ہے ، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی ملکی معیشت کیلئے خوش آئند ہے۔

دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 87.5فیصداضافہ

پالیسی ریٹ میں کمی سے معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا ،تیزی سے مہنگائی میں کمی کی بدولت شرح سود میں کمی آئی ہے۔

امید ہےآنے والے مہینوں میں مہنگائی میں مزید کمی ہو گی،معیشت کی بحالی کیلئے وزیر خزانہ اور دیگر اداروں کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More