اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن میں مخصوص مذہب کو نمایاں کرنے کی تردید کردی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ نئےکرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کےمقابلے میں منتخب ایک ڈیزائن میں پاکستان میں مذہبی تنوع کو ظاہر کیا گیا،اس ڈیزائن کی عوامی سطح پر غلط تشریح کی گئی۔
آرٹ کمیٹی نے اس نمونے کو ڈیزائن کے معیار اور مذہبی تنوع کے اظہار کی بنیاد پر منتخب کیا،مقابلے میں منتخب ڈیزائن میں سے کوئی ڈیزائن نئے کرنسی نوٹوں کے لیے منتخب نہیں کیا گیا۔
نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن بین الاقوامی فرمز تیار کریں گی جو مسابقتی طریقے سے منتخب ہوگی ،بین الاقوامی ڈیزائن فرمز اپنی تجاویز دسمبر 2024 تک پیش کریں گی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں کے مجوزہ ڈیزائن کو اسٹیٹ بینک کا بورڈ منظور کرکے جنوری 2025 میں وفاقی حکومت کو پیش کرے گا،نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کی طباعت وفاقی حکومت کی منظوری سے ہوگی۔