وکٹ کیپرمحمد رضوان کو ڈرائیونگ لائسنس جاری

ہم نیوز  |  Sep 12, 2024

پشاور: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیا گیا۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے دفتر ٹریفک ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور سعود خان سے ملاقات کی، محمد رضوان نے چیف ٹریفک آفیسر سعود خان کی ہدایت پر شہر میں جاری مہمات اور اس کے ثمرات کو سراہا۔

نواز شریف کے قریبی ساتھی جاوید عباسی کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

اس موقع پر کرکٹر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ کیلئے لائسنس کا ہونا انتہائی لازمی ہے، سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کیلئے جاری کردہ گائیڈ لائن پر عملدرآمد سے ہی ٹریفک حادثات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

پشاورسٹی ٹریفک پولیس آفیسر سعود خان نے کہا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہ کرنے کیلئے باقاعدہ سیمینارز کا بھی انعقاد کررہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More