پاکستان نے شرائط پوری کر لیں، 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری بورڈ دے گا، آئی ایم ایف

ہم نیوز  |  Sep 12, 2024

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25ستمبر کو ہوگا جس میں پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی منظوری کا جائزہ لیاجائےگا۔

ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں طے پایا تھا،پاکستان نے دوست ممالک کی مدد سے شرائط پوری کر لی ہیں۔

سٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا

پاکستان کی معیشت بہتر ہوئی ہے،شرح نمو میں نمایاں طور پر اضافہ ہوا اور مہنگائی بھی کم ہوئی ہے،پاکستان نے شرائط پوری کر لی ہیں، 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری بورڈ دے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے آئی ایم ایف کے ساتھ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں،وزیر اعظم کی ٹیم، آئی ایم ایف کی مذاکراتی ٹیم اور متعلقہ اداروں کے شکر گزار ہیں۔

11ربیع الاول کو بھی عام تعطیل کااعلان کیا جائے،گورنر سندھ کاوزیراعظم کو خط

وزیر اعظم کی ٹیم اور مذاکراتی ٹیم نے حتمی مراحل میں کلیدی کردار ادا کیا،رواں ماہ آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس میں ان معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی،معیشت استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے۔

پالیسی ریٹ میں کمی سے ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا،معاشی سرگرمیاں بڑھنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی کے رجحان سے عام آدمی کو ریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More